ویب ڈیسک (پشاور)آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران خیبرپختونخواکےاکثرعلاقوں میں موسم ابرآلود رہےگا۔
محمکہ موسمیات کےمطابق چترال، باجوڑ، دیر،سوات، شانگلہ، بونیر،مالاکنڈ،تورغر،بونیر،کوہستان،بٹگرام،مانسہرہ،ایبٹ آباد، ہری پور،مردان، صوابی میں تیز ہواؤں اور آندھی جے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند ایک مقمات میں نوشہرہ،پشاور،چارسدہ،مہمند،خیبر،اورکزئی،کوہاٹ،ہنگو،بنوں،کرک،لکی مروت،شمالی اور جنوبی وزیرستان، ٹانک اورڈیرہ اسماعیل خان اورپہاڑی علاقوں میں شدیدبارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کالام 17،پٹن16،میرخانی13،چترال10،مالم جبہ اور بالاکوٹ میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئ ہے۔