Untitled 2 71

نوشہرہ :نوجوان نے اہلِ خانہ کو یرغمال بنالیا

ویب ڈیسک (نوشہرہ)نوشہرہ اکوڑہ خٹک میں نوجوان نے ڈاکخانے میں اہلِ خانہ کو مسلسل دو گھنٹوں سے یرغمال بنایا ہوا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان نے ڈاکخانے میں اہلِ خانہ کو مسلسل دو گھنٹوں سے یرغمال بنایا ہوا ہے یرغمال ہونے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔
نوجوان نے فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں بہن زخمی ہوگئی جسے طبی امداد فراہم کروانے کیلئےہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  بنوں، بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی بقایاجات کی ادائیگی سے مشروط کر دی گئی
مزید پڑھیں:  تیمرگرہ کے عوام صحت سہولت پروگرام کی سہولیات کو ترس گئے

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی باری نفری نے پہنچ کر ڈاکخانے کو سیل کرلیا ہے تاہم پولیس کا نوجوان کے ساتھ مزکرات جاری ہیں۔