8

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شروع

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شروع، ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں وزرائے اعلٰی، وفاقی وزرا شریک، اجلاس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا نوٹیفکیشن متوقع، مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کا جائزہ لیا جائے گا، نیپرا کی سالانہ رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی.

مزید پڑھیں:  چین آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے، شی جنپنگ

تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا، 18 ویں ترمیم کے بعد ہائیرایجوکیشن کے معاملات پر غور ہوگا، اجلاس میں کورونا کی تیسری لہر پر بھی گفتگو ہوگی.

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اجلاس میں اسد عمر، عمر ایوب، شفقت محمود، فواد چوہدری، میاں محمد سومرو، فروغ نسیم، حماد اظہر، تابش گوہر ،ڈاکٹر ثانیہ نشتر، فہمیدہ مرزا بھی شریک، چاروں وزرائے اعلی بھی اجلاس میں موجود.