70

بنوں:انسداد دہشت گردی پولیس اور مبینہ شدت پسندوں میں مقابلہ۔ ایک ٹارگٹ کلر ہلاک

ویب ڈیسک (بنوں):انسداد دہشت گردی پولیس اور مبینہ شدت پسندوں میں مقابلہ، ذرائع کے مطابق ایک ٹارگٹ کلر ہلاک دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، مبینہ دہشت گردوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا، ٹارگٹ کلر کی طرف سے ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکا گیا۔

مزید پڑھیں:  مردان میں گھر کے اندر فائرنگ ،خاتون سمیت دو افراد قتل

پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والے کی شناخت سلمان ولد محمد رحیم سکنہ سپینہ تنگی ڈومیل سے ہوا، مقتول کے قبضہ سے ایک عدد دستی بم اور 9 ایم ایم پستول بمعہ میگزینیں برآمد ٹارگٹ کلر متذکرہ بالا کانسٹیبل نقیب اللہ شہید کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد جیل میں خواندگی پروگرام کی تکمیل کے بعد اسناد کی تقسیم