خاتون سمیت دو افراد قتل

مردان میں گھر کے اندر فائرنگ ،خاتون سمیت دو افراد قتل

ویب ڈیسک: مردان میں گھر کے اندر فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیاگیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مردان کے علاقہ محبت آباد میں پیش آیا جہاں خاتون کو غیر مرد کے ساتھ دیکھ کر گھر کے افراد نے فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں 38سالہ ظفر خان اور خاتون مسماة (آ) موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس نے نعشیں مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیں ۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ میں اسرائیلی مظالم پر امریکی انٹیلی جنس افسر مستعفی