صوابی:دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، حادثے میں دو افراد جاں بحق چار افراد زخمی

ویب ڈیسک (صوابی): دو موٹرسائیکلوں میں تصادم،حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ ہملٹ روڈ پر پیش آیا۔جس کےنتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے،جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق افراد کی شناخت یوسف علی اور حسب اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ دو زخمیوں کی شناخت اکرام، اخترحسین کے نام سے ہوئی اور دو زخمیوں کی شناخت نہ ہوسکی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ