Inflation

لنڈی کوتل: مہنگائی کا جن بے قابو، ضلعی انتظامیہ ناکام

ویب ڈیسک(لنڈی کوتل) مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑدی۔ ضلع انتظامیہ رمضان میں مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔

ماہ رمضان میں اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ کنٹرول نہ کیا جاسکا ۔قصاب بڑا گوشت فی کلو 750 روپے فروخت کرنے لگے جبکہ سبزی اور فروٹ کی قیمتیں غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں سی ٹی ڈی آپریشن ،کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ولی ہلاک

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نرخنامے کا نام و نشان بھی نہیں ہےاب تک پرائس کنٹرول کمیٹی تشکیل نہیں ہوئی کوئی پوچھنے والا نہیں ہے دکاندار روزہ داروں سے من مانی قیمتیں وصول کرنے میں مصروف ہیں۔حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4اعشاریہ 8 ریکارڈ

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائے، گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔