ویب ڈیسک (پشاور)کورونا وائرس سے ممکنہ بچاو کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی بنا پر بی آر ٹی سروس بروز ہفتہ اور اتوار کو معطل رہے گی ۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق کرونا وائرس سے ممکنہ بچاو اور پھیلاو کے پیش نظر سروس ہفتے میں دو دن معطل رہے گی۔سروس پیر کے روز فعال کردی جائے گی، انہوں نے کہا کہ شہری کرونا وائرس کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیں اور ا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔