Untitled 2 72

حرم مکی کےسینئرمؤذن شیخ عبدالرحمن العجلان اللہ کو پیارے ہوگئے

ویب ڈیسک (مکہ المکرمہ)حرم مکی کے سینئر موذن شیخ عبدالرحمان العجلان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سینئر موذن شیخ عبدالرحمان العجلان قصیم کی عدالتوں کے سابق سربراہ بھی تھے۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، پینٹا گون

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ عبدالرحمان العجلان نے کورونا وبا کے دوران بھی آن لائن تدریس جاری رکھی۔

شیخ عبدالرحمان نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد شرعی علوم پر اپنی توجہ مرکوز کی اور خود کو مسجد الحرام میں تدریس کے لیے وقف کر لیا، وہ تقریباً 35 برس سے زائد عرصے تک مسجد الحرام میں درس دیتے رہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بمباری سے عمارتیں ملیا میٹ ،80افراد ملبے تلے دب گئے