ویب ڈیسک (ممبئی)طوفان تاؤتے سے ممبئی کےساحل کےقریب بحری جہاز ڈوب گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہاز ڈوبنے سے 127افراد لاپتہ ہوگئے ہیں،سمندری طوفان گزشتہ رات بھارتی شہرگجرات سے ٹکرایا تھا۔
ہندوستانی بحریہ نے ساحل کے ساتھ پٹی میں پھنسے ہوئے سینکڑوں افراد کو بچانے کے لیے دو جہاز روانہ کیے تھے۔
طوفان 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ساحل سے ٹکرایا، جس کے بعد اس کی شدت میں کمی آ گئی۔ سمندری طوفان کے ٹکرانے سے گجرات میں شدید بارش ہوئی۔
اس طوفان کے نتیجے میں بھارت کے بہت سےعلاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔
زرائع طابق تا حال کم از کم 10 افراد ہلاک اور ڈیڑھ لاکھ افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔