ویب ڈیسک(پشاور)محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوانے17 اضلاع کے ڈی سی اوزسے ویکسین کے عمل میں سست روی پر وضاحت طلب کرلی۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپکو سکول اساتذۃ/سٹاف کی ویکسینیشن ڈیٹا جمع کرنے کے لئے نامزد کیا گیا تھا، ڈیٹا جمع کرکے رپورٹ جمع کرانے کا کہا گیا تھا۔کورونا ویکسینیشن کے عمل میں آپ کی کارکردگی صفراوررویہ غیر زمہ درانہ ہے،اس عمل میں آپکی سست روی پر اپ سے وضاحت طلب کی جاتی ہے۔