عہدے سے برطرف

پشاور کی سینی ٹیشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن ناصر عہدے سے برطرف

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کی سینی ٹیشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو عہدے سے برطرف کردیا۔
محکمہ بلدیات کی جانب سے سینی ٹیشن کمپنی پشاور کے چیف ایگزیکٹو حسن ناصر کی برطرفی کا اعلامیہ بھی جاری کردیاگیا۔
چیف ایگزیکٹو سینی ٹیشن کمپنی پشاور حسن ناصر کی برطرفی کی منظوری صوبائی کابینہ سے لی گئی ہے ۔
صوبائی کابینہ کے ممبران نے سرکلولیشن کے ذریعے حسن ناصر کو ہٹانے کی منظوری دی۔
کمشنر پشاور ڈویژن کو سینی ٹیشن کمپنی پشاور کے چیف ایگزیکٹو کا اضافی چارج حوالہ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:پنجاب کے کاشتکاروں سے37ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل