Screen Shot 2021 06 05 at 11.28.30 AM

روات:فیکٹری میں سلنڈردھماکہ،2 افراد جاں بحق 2زخمی

ویب ڈیسک (راولپنڈی)راولپنڈی کے علاقے روات انڈسٹریل ایریا میں گیس سیلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روات انڈسٹریل ایریا میں واقع آکسیجن ری فلنگ فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث سیلڈر پھٹ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قانون ہاتھ میں لیاتوسخت ایکشن ہوگا،وفاقی حکومت کاعلی امین کوجواب

حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں دو افراد شیدی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس ضمن میں ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو پاکستان انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت سرفراز اور مکرم کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات مسترد کردیئے

خیال رہے کہ فیکٹری سے راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں کو آکسیجن فراہم کی جاتی تھی تاہم سیلنڈر بلاسٹ کے بعد مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر فیکٹری میں کام روک دیا ہے ۔