848307 01 02 1582381811 1 scaled

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر ترکی روانہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ترک ہم منصب میولوت چاوش اوغلو کی دعوت پر انطالیہ سفارتی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے تین روزہ دورے پر ترکی روانہ ہو گئے ۔

وزیر خارجہ ایشیامیں علاقائی تعاون کے عنوان سے پینل مذاکرے میں خطے کے دیگر وزرا خارجہ کے ہمراہ شرکت کریں گے

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اورادائیگی کی مدت کم کرنےکامطالبہ

وزیر خارجہ انطالیہ سفارتی فورم اجلاس میں، علاقائی تعاون، معاشی ترقی اور رابطوں کی استواری کے حوالے سے پاکستان کا نکتہ نظر اجاگر کریں گے۔انطالیہ سفارتی فورم کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ کلیدی وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی افغانستان میں مسجد پر حملے کی مذمت

انطالیہ سفارتی فورم میں اعلی سطحی سیاسی رہنما، سفارت کار، مفکرین اور محقیقین شرکت کررہے ہیں۔ فورم کا موضوع تخلیقی سفارت کاری: نیا دور، نیا اندازفکررکھا گیا ہے۔ پاکستان تجارت، رابطوں کی استواری اور معاشی ترقی میں شراکت داری کا حامی ہے اور علاقائی اشتراک عمل اور کثیرالقومی تعاون کے ایجنڈے سے اتفاق کرتا ہے۔