shah mehmood qureshi 1 768x384 1

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج سے چین کا2 روزہ دورہ کریں گے

یب ڈیسک (اسلام آباد)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج سے چین کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ کو دورے کی دعوت چینی ہم منصب وانگ ژی نے دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان اور چین کے مابین اعلیٰ سطحی رابطوں کا حصہ ہے، دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت پر بات ہوگی اور دورے کے دوران سی پیک سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر چلنے پر اتفاق

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ دورے کے دوران دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر بات بھی ہوگی اور انسداد دہشت گردی،علاقائی اوربین الاقوامی اہم ایشوزپربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مردان میں گھر کے اندر فائرنگ ،خاتون سمیت دو افراد قتل

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ وزیرخارجہ کا دورہ پاک چین اسٹرٹیجک شراکت داری کومضبوط کرے گا۔