charsada

چارسدہ:آلائشوں اورباقیات کوٹھکانےکاتین روزہ آپریشن مکمل

ویب ڈیسک (چارسدہ) ٹی ایم اے چارسدہ کا قربانی کے جانوروں کے آلائشوں اور باقیات کو ٹھکانے کا تین روزہ آپریشن مکمل ہوگیا ۔

ٹی ایم او کا کہنا تھا کہ چارسدہ کے مختلف علاقوں ،بازاروں اور روٹس سے قربانی کے جانوروں کے آلائشوں اور باقیات کو ٹھکانے لگانے کے عید کی چھٹیاں منسوخ کی تھی،فضلات اٹھانے،اور شہر وعلاقوں کی صفائی کے لئےجاری تین روزہ آپریشن میں 55 ملازمین کے علاؤہ 15 ڈیلی ویجز ملازمین نے حصہ لے کر بھاری مشینری استعمال کی اور چھڑکاو لاری،فائر بریگیڈ نے حصہ لیا۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر کا لوڈشیڈنگ کیخلاف لوگوں کو سڑکوں پر لانے کا عندیہ
مزید پڑھیں:  پشاور، پرو وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی کی تقرری نوٹیفکیشن کے ایک روز بعد منسوخ

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول اور میونسپلٹی سروسز کی فراہمی ہمارا اولین فریضہ ہے اورعوام کی خدمت کےلیے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔