دیرینہ دشمنی

صوابی :دیرینہ دشمنی نے باپ بیٹے سمیت 3افراد کی جان لے لی

ویب ڈیسک: صوابی میں دیرینہ دشمنی نے باپ بیٹے اور بھتیجے سمیت 3افراد کی جان لے لی۔
پولیس کے مطاق واقعہ چھوٹا لاہور میرہ میں پیش آیا جہاں پرانی دشمنی پر مخالفین نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ اس کا 9سالہ بیٹے اور بھتیجا موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والوں میں فیض الرحمان ولد فقیر تاج، سرزمین ولد ملک تاج، سدیس ولد فیض الرحمان شامل ہیں،نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ فریقین کے مابین قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے جس میں اب تک 5افراد قتل اور 5زخمی ہو چکے ہیں ۔
فریقین کے مابین دشمنی روڈ سروے کے چوری شدہ کیمروں پر شروع ہوئی تھی جوکہ تاحال چلی آرہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ضم اضلاع کے خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کو پنشن دینے کافیصلہ