پشاور، قتل کا جرم ثابت، ملزمان تینوں بھائیوں کو عمر قید و جرمانے کی سزا

ویب ڈیسک: قتل مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزمان بھائیوں کو عمر قید و جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق قتل مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج سید بادشاہ نے کی۔ اس دوران جرم ثابت ہونے پر عدالت نے تین بھائیوں کو عمر قید و جرمانے کی سزاء سنا دی۔
پراسیکیوشن کے مطابق چارسدہ کے علاقے نستہ میں ملزمان ضرار، عمران اور سلطان نے فائرنگ کر کے امین اللہ کو قتل کیا تھا۔ اس دوران ٹرائل میں ملزمان کے خلاف جرم ثابت ہو گیا۔
بعد ازاں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان تینوں بھائیوں کو عمر قید اور مجموعی طور پر 60 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

مزید پڑھیں:  وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات