swat tourist

عیدالاضحٰی کا تیسرا روز،ہزاروں سیاح سوات پہنچ گئے

ویب ڈیسک (سوات) سوات عید کے تیسرے روز بھی ہزاروں سیاح سوات پہنچ گئے ہیں۔

عید کی چھٹی کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے شہریوں نےتفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق عید الضحیٰ کے تیسرے روز سوات میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور سیاحوں کی بڑی تعداد سوات پہنچ گئی۔ سیاحوں نے دریائے کے کنارے ڈھیرے ڈال دئیے، نوجوانوں نے باربی کیو پارٹی اور رقص کیا اورسیاحوں نے خوب موج مستیاں کیں۔

مزید پڑھیں:  سب انسپکٹر عامر گاڑی کا چالان کرنے پر قتل، سپاہی زخمی

مہو ڈنڈ اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں اور سوات کے مقامی لوگوں کا غیر معمولی رش رہا۔ بیشتر مقامات پر گھنٹوں تک ٹریفک جام اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ سوات میں ہوٹلزنہ ملنے کے باوجود لوگوں نے نجی رہائش گاہوں اور خیموں میں قیام کیا۔

مزید پڑھیں:  ٹانک :پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس وین پر مسلح افراد کی فائرنگ