pdm 8

پی ڈی ایم کا کراچی میں 13 اگست کا جلسہ مؤخر

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پی ڈی ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جلسہ سندھ کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ملتوی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی کا جلسہ ملتوی کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سب انسپکٹر عامر گاڑی کا چالان کرنے پر قتل، سپاہی زخمی

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے تمام پارٹیوں کو آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد مولانا فضل الرحمان کریں گے، جلسہ موئخر کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے شاہد خاقان عباسی سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا،عمران خان

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے زیراہتمام 13 اگست کو کراچی میں جلسہ ہونا تھا۔