asad umar

50 سال سے زائد عمر کے 33 فیصد افراد کی ویکسینیشن ہو چکی، اسد عمر

ویب ڈیسک(اسلام آباد) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی کرونا ویکسین لگانے کی شرح 33 فیصد ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے 21 فیصد پاکستانیوں نے ویکسین کی ایک خوراک لگوائی۔

مزید پڑھیں:  لاہور، فلسطینی پرچم اٹھا کر طلبہ کے احتجاج پر امریکی کنسرٹ منسوخ

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اب یہ شرح بڑھ کر 33 فیصد ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ججزتقرری کے طریقہ کار کیلئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ

وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ 50 سال یا اس کے زائد عمر کے افراد کا کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خطرہ ہے، براہ کرم خاص طور پر اس عمر کے لوگوں کو ویکسین لگانے کی ترغیب دیں۔