brother fire to his brother's grave

جائیدادکےتنازع پر بھائی نےبھائی کی قبرنذراتش کردی

ویب ڈیسک (سندھ)صوبہ سندھ کی تحصیل کندھ کوٹ میں ایک شخص نے جائیداد کے تنازع پر اپنے بھائی کی قبر کو آگ لگا دی ۔

سوشل میڈیا پر واقعے کے وائرل ہونے کے بعد حکام کو حرکت میں آنا پڑا۔ پولیس نے بتایا کہ ‘ملزم اب گرفتار ہو چکا ہے اور پرائمری ا سکول ٹیچر ہے’۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، درخواست نمٹا دی گئی

ان کا کہنا تھا کہ حبیب اللہ سومرو کا اپنے بھائی سے جائیدادکا تنازع تھاجس کی قبر کو نذر آتش کرکے اس نے موت کے بعد بھائی کی توہین کی۔

مزید پڑھیں:  اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے1ارب10کروڑ ڈالرز موصول

پولیس نے بتایا کہ کیس درج کیا گیا ہے اور اس کی تحقیقات ہر زاویے سے جاری ہیں۔