آئی ایم ایف

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے1ارب10کروڑ ڈالرز موصول

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی جانب سے 1ارب 10کروڑ ڈالرز موصول ہو گئے ۔
آئی ایم ایف بورڈ نے اسٹینڈ بائی اریجمنٹ کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرلیا۔
ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد اب اسٹیٹ بینک کو 1ارب 10کروڑ ڈالرموصول ہو گئے ہیں ۔
ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق تین مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ رقم زرمبادلہ کے ذخائرمیں ظاہر ہوگی۔
یاد رہے کہ 20 مارچ کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پا گیا تھا۔
پیش رفت کے نتیجے میں پاکستان کے لیے قرض کی آخری قسط کی مد میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر جاری ہونے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔
پاکستان کو 2 اقساط کی مد میں آئی ایم ایف سیایک ارب 90 کروڑ ڈالرز مل چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر