افغانستان دھماکا

قندھار کی مسجد میں دھماکا، 32 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: افغانستان کے شہر قندھار کی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق، 45 زخمی ہوگئے۔

دھماکا  افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کےدوران ہوا جس میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد مقامی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  غزہ کی مکمل تعمیر نو میں 80 سال لگ سکتے ہیں، اقوام متحدہ

یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ 8 اکتوبر کو افغانستان کے شہر قندوز میں مسجد میں نماز جمعہ  کےدوران دھماکا ہوا تھا جس میں55 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

افغان عبوری وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے امارات اسلامیہ قندھار کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ، دھماکے میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی واقعات کا تدارک، ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ سیکیورٹی حکام کو ہدایات جاری کی ہیں ایسے واقعات کے ذمہ داروں کو جلد از جلد تلاش کریں اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔