پرندوں کاوزن

موسیماتی تبدیلی کے باعث پرندوں کاوزن کم ہوگیا

ویب ڈیسک: جہاں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں رہنے والے انسان موذی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں وہیں دیگر جاندار بھی ماحولیاتی آلودگی سے شدید متاثر ہو رہے ہیں خاص کر پرندے جن کے جسم ماہرین حیاتیات کے مطابق سکڑ رہے ہیں، یہاں تک کہ ایمیزون کے جنگلات جیسی جگہوں پر بھی جو نسبتََا انسانی ہاتھوں سے دور ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اورادائیگی کی مدت کم کرنےکامطالبہ


جرنل سائنس ایڈوانسز میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق، ایمیزون کے جنگلات میں 15,000 پرندوں کا مطالعہ کرنے والے محققین نے دیکھا کہ 1980 کی دہائی سے تقریبا تمام پرندوں کے جسم ہلکے ہو گئے ہیں، جو ہر دہائی گزرنے کے بعد اپنے جسمانی وزن کا اوسطاََ 2 فیصد کم کر رہے ہیں۔ مطالعہ سے یہ بھی انکشاف ہوا کہ ایمیزون پرندوں کی ایک تہائی نسل میں پروں کا پھیلائو بڑھ رہا ہے۔ شمالی امریکہ مہاجر پرندوں میں بھی یہ چیز نوٹ کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  او آئی سی کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف جہدوجہد کا مطالبہ