سال کا آخری سورج گرہن آج

سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن آج ہوگا

ویب ڈیسک: رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن آج ہوگا، سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقہ، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکہ میں نظر آئے گا۔ بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا میں بھی سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں:  فیض آباد دھرنا کیس: وفاق کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10بجے شروع ہوگا۔ سورج کومکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا اور اختتام دوپہر 2 بجکر 37 منٹ پر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں ،آرمی چیف