خاتون کے پیٹ سے قینچیاں

بنگلا دیش،20 سال بعد خاتون کے پیٹ سے قینچیاں نکال لی گئیں

بنگلا دیش میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث خاتون کے پیٹ میں رہ جانے والی سرجیکل قینچیاں 20 سال بعد نکال لی گئیں۔ سرجری کے وقت کیس کی نگرانی کرنے والے ایک سرجن نے ان کی تشویش کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معمول کی بات ہے، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، آپ صحت یاب ہو جائیں گی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 55 سالہ خاتون بچینہ کا 2002 میں پتھری نکالنے کے لیے آپریشن کیا تھا تاہم اسپتال سے گھر واپس آنے کے چند روز بعد ہی اسے پیٹ میں درد ہونے لگا

مزید پڑھیں:  چارسدہ، باپ کے سامنے بیٹا قتل، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

جس کے بعد وہ دوبارہ اسی ہسپتال گئیں اور اپنی حالت بیان کی۔جب بچپنہ کے پیٹ میں درد ناقابل برداشت ہو گیا تو ایک اور ڈاکٹر کے کہنے پر اس نے اپنے پیٹ کا ایکسرے کرایا جس سے معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں سرجیکل قینچیوں کا جوڑا موجود تھا جو 20 سال قبل ڈاکٹروں کی خوفناک غلطی سے بچینہ کی پیٹ میں رہ گئی تھیں۔ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے خاتون کے پیٹ سے قینچیوں کا جوڑا نکال لیا اور اب وہ خیریت سے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا