پختونخوا بیرسٹر سیف

صوبے میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا ارادہ نہیں ،بیرسٹر محمد سیف

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر محمد سیف کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کے اختیارات ہیں کہ جہاں بھی 10 فیصد سے زائد کیسز ہوں وہاں لاک ڈاؤن نافذ کر دے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد تک پہنچ گئی تاہم صوبائی حکومت کے ترجمان نے صوبے میں لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال ایسی نہیں ہےکہ بڑے پیمانے پرپابندیاں عائد کی جائیں ،صوبائی حکومت اقدامات کررہی ہے لیکن مجموعی طورپر صوبے بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا ارادہ نہیں ہے انہوں کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے احتیاط کریں، بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز اور پولیس ناکے پر حملہ ناکام،3دہشت گردہلاک

محکمہ صحت کے مطابق پشاور اور کوہاٹ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 30 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ مردان میں 23 اورنوشہرہ میں شرح 17 فیصد رہی۔