باپ بچوں کو قتل خودکشی کرلی

باپ نے 3 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی

باپ نے 3 بچوں سمیت چار افراد کو قتل کر کے خود بھی خودکشی کرلی۔ امریکی ریاست کیلفورنیا کے چرچ میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حملہ ذاتی تھا، والد نے اپنے 3 بچوں کو ہلاک کر کے خود کو بھی مار لیا، تینوں بچوں کی عمر 15 سال سے کم تھی، ہلاک ہونے والے 5ویں شخص کی ابھی شناخت نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں:  غربت خاتمے کے پروگرام کوتوسیع دی جائے،آئی ایم ایف

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو تشدد سے متعلق تھا۔ چرچ میں دیگر لوگ بھی موجود تھے لیکن کسی کو کوئی زخم یا میڈیکل ایڈ کی ضرورت نہیں پڑی۔

مزید پڑھیں:  سلوواکیہ کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

مقامی گورنر گیون نیوزوم نے اس شوٹنگ کو “امریکہ میں بندوق کے تشدد کا ایک اور خوفناک عمل” قرار دیا۔