قمر جاوید باجوہ لاہور کا دورہ

غلط اطلاعات اور پروپیگنڈے سے قومی ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کرتے ہوئے آرٹلری گنز شامل کرنے کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے لاہور کا دورہ کیا گیا ہے۔ دورہ لاہور کے دوران آرمی چیف نے آرٹلری کور میں ایس ایچ 15 آرٹلری گنز شامل کرنے کی تقریب میں شرکت کی ہے۔ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے آرمی چیف نے جدید ترین ویپن سسٹم کی شمولیت پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے دوسرے درجے کے رہنما غلط فہمی کا شکار ہیں،جے یو آئی

یہ بھی پڑھیے:پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کا واقعہ: امریکا کا جواب دینے سے انکار

آرمی چیف نے کہا کہ جدید ترین گنز کی شمولیت سے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا۔ آرمی چیف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل باصلاحیت ہے اور انسانی وسائل، جدید ٹیکنالوجی ترقی کے لیے اہم ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ غلط اطلاعات اورپروپیگنڈے سے قومی ہم آہنگی متاثرہوتی ہے، ایسی سازشوں کی نشاندہی کرکے مشترکہ ردعمل دیا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج بلا لیا

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا بھی دورہ کیا ہے جہاں لمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد ملک اور فیکلٹی نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔ یونیورسٹی کے دورے کے دوران طلباء اور فیکلٹی سے گفتگو میں آرمی چیف نے پاکستان کی مستقبل کی قیادت تیار کرنے پر لمز کو سراہا۔