صدر مملکت

صدر مملکت نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج بلا لیا

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج بلا لیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت انٹیلی جنس حکام شرکت کریں گے۔
امن و امان سے متعلق اجلاس بلاول ہاس میں شام 4 بجے ہوگا ۔
کراچی اور سندھ بھر خاص کر کچے کے علاقے میں امن اومان کی صورتحال پر آئی جی سندھ بریفنگ دینگے۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل :بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرہ ،پاک افغان شاہراہ بند