پاکستان میں بھارتی میزائل

پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کا واقعہ: امریکا کا جواب دینے سے انکار

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پاکستان میں 9 مارچ کو بھارتی میزائل گرنے کے واقعے پر تبصرے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزارت دفاع نے واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے لہٰذا اس معاملے پر اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی وزارت دفاع سے فالو کیلئے رابطے کا کہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس سے زیادہ وہ کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیں:  لاہور، فلسطینی پرچم اٹھا کر طلبہ کے احتجاج پر امریکی کنسرٹ منسوخ

یہ بھی پڑھیں: قریشی کا بھارت سے میزائل گرنے کی مشترکہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ

بھارت میں یورینیم چوری اور گرفتاریوں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ وہ اس خاص واقعے سے واقف نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جوہری تحفظ خصوصاً جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک کے درمیان ہمیشہ بات چیت ہوتی ہے جو جاری رہتی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے ،محمود اچکزئی

روس یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے معاملے پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روسی جارحیت پر جنوبی ایشیا میں اتحادیوں سے رابطے میں ہیں۔