میزائل گرنے کی تحقیقات

قریشی کا بھارت سے میزائل گرنے کی مشترکہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ

وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارت سے 9 مارچ کو پاکستان میں میزائل گرنے کے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ بھارت کے غیر ذمے دار رویے کو ظاہر کرتا ہے تاہم سلامتی کونسل اور عالمی برادری سنجیدگی سے نوٹس لے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کے انتقال کے باعچ عالم اسلام عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، زرداری / شہباز

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا ریڈزون کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ

علاوہ ازیں وزیر خارجہ نے جرمن ہم منصب اینالینا بیئربوک سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا پاکستان میں میزائل گرنے کو غلطی تسلیم کرنا کافی نہیں ہے۔ انہوں نے جرمن ہم منصب کو یوکرین کی صورت حال پر پاکستان کی تشویش سے بھی آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت 5ارب ڈالر تک بڑھانے کاعزم

دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سے بھی گفتگو میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف اور کشمیری عوام کی مسلسل حمایت پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔