ریڈزون کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے

وفاقی حکومت کا ریڈزون کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد کے ریڈزون کی سکیورٹی رینجرز کے حوالےکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری وزارت داخلہ، چیف کمشنر اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں آئی جی اسلام آباد احسن یونس بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد: ضرورت پڑنے پر اسلام آباد میں فوج بھی بلا سکتے ہیں

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی

اجلاس کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 20 مارچ سے 2 اپریل تک ریڈزون کی سکیورٹی رینجرز کے حوالےکی جائےگی، ریڈزون میں موجود اہم عمارتوں اورشاہراہوں پر رینجرز اور ایف سی کی نفری بھی تعینات ہوگی۔

ایک ہزار رینجرز اور ایک ہزار ایف سی اہلکار تعینات کیے جائیں گے، اس حوالے سے جلد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائےگا، وزارت داخلہ نے 1000ایف سی جوانوں کی تعیناتی کی سمری کابینہ کوبھجوادی۔

مزید پڑھیں:  لاہور، فلسطینی پرچم اٹھا کر طلبہ کے احتجاج پر امریکی کنسرٹ منسوخ

واضح رہےکہ وفاقی حکومت پارلیمنٹ ہاؤس، ارکان پارلیمنٹ کی رہائش گاہوں پر رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کااعلان کرچکی ہے۔