حج آپریشن کا شیڈول جاری، عازمین کی روانگی 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گی

ویب ڈیسک: ملک بھر کے مختلف شہروں سے عازمین حج کی روانگی کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
حکومت کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق عازمین کیلئے ترتیب دیا گیا فلائیت آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2024 کے لیے فلائیٹ آپریشن کے پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اتریں گی۔
حج آپریشن کیلئے 24 مئی تا 9 جون بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت سے رفع آپریشن روکنے، اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ