فائر فائٹرز کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: فائر فائٹرز کا عالمی دن آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔ اس خصوصی دن کو منانے کا مقصد فائر فائٹرز کی قربانیاں یاد کرنے سمیت ان کے حقوق کا تحفظ ہے۔
اس حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں آتشزدگی کے واقعات کے دوران 33 فائر فائٹرز شہید اور کئی معذور ہو گئے۔
فائر فائٹرز کا عالمی دن منانے کے ساتھ ان کو درپیش مسائل کے حل کی بھی کوششیں کی جانی چاہئِں تاکہ یہ جانفشانی سے خدمات کی بجا آوری میں کسی مشکل کا شکار نہ ہوں۔
ان کی خدمات کے اعتراف میں بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل