بانی پی ٹی آئی کے بیانات غیر اہم ہیں ، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: ن لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو حملہ کرنے والے اب فوج سےمذاکرات کا راگ الاپ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک مسائل کا شکار ہے اور ملکی مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ قومی مذاکرات ناگزیر ہیں۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ غلامی نامنظور کا نعرےلگانےوالوں کو اب معلوم ہوا ہے کہ سیاسی معاملات مذاکرات سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔ اسی لئے تو انہوں نے تین رکنی کمیٹی بنا دی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی وقت کے لحاظ سے چورن بیچتے ہیں، ان کے بیانات کی اہمیت نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ :پٹرول پمپ میں آگ گئی،آئل ٹینکرز سمیت کئی گاڑیوں کو نقصان