عدم اعتماد اسلام آباد میں فوج

عدم اعتماد: ضرورت پڑنے پر اسلام آباد میں فوج بھی بلا سکتے ہیں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کو بھی بلا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن میں ایک سال رہ گیا، اس سے بڑی بیوقوف اپوزیشن نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سڑکوں پر بہت خطرناک ہوگا۔

مزید پڑھیں:  عوام پربجلی گرا دی گئی،یونٹ مزید 1 روپے 47 پیسے مہنگا

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد: بلاول بھٹو کا عمران خان پر دهاندلی کا الزام

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کرنے کا عندیا دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایک ہزار ایف سی اور ایک ہزار رینجرز طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسلام آباد میں فوج کو بھی بلا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈالر مزید مہنگا، 278 روپے 45 پیسے کی سطح پرٹریڈ کرنے لگا

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی فوری اسمبلی کا اجلاس بلا لیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاصم سوری کے خلاف بھی عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔