بلاول کا عمران پر الزام

تحریک عدم اعتماد: بلاول بھٹو کا عمران خان پر دهاندلی کا الزام

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ پر یقین رکھنے والے عمران خان پھر دھاندلی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد معاشی بحران کے خلاف ہے، ہر اس شخص کے پاس گئے جو سلیکٹڈ سے نجات دلانے میں تعاون کر سکتا تھا، غیر جمہوری وزیراعظم کو نکالنے کیلئے ہر کسی سے ہاتھ ملائیں گے، ہمارے نمبر پورے نہ ہوتے تو کیا عمران خان اتنے پریشان ہوتے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا عندیہ دیدیا

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد: متحدہ اپوزیشن پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ پرویز الہٰی کو دینے پر رضامند

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، گالی دینے پر اتر آئے ہیں، عمران خان فکس میچ پر یقین رکھتے ہیں، تمام جمہوری قوتیں غیر جمہوری شخص کے خلاف آئینی حق استعمال کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  صدرمملکت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

عدم اعتماد پر صرف اپوزیشن نہیں عوام بھی ہمارے ساتھ ہیں، لانگ مارچ کر کے ثابت کر دیا وزیراعظم عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، ان کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔