ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں، سرفراز بگٹی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے افغان ریفوجیز کمشنریٹ کے تعاون سے پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں ٹیبلٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ییں کہ لڑکیاں بھی تعلیم حاصل کرنے کیلئے آگے آئیں لیکن ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ روز اول سے ہم نے بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی اور یقین ہے کہ اس سے تعلیمی میدان میں بڑی تبدیلی آئے گی۔
وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 800 غیر حاضر اساتذہ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو اپنے سکول آکر تعلیم دینا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کو گھر بیٹھے تنخواہ لینے کی اجازت نہیں دیں گے، نئے اساتذہ کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا، ہم نے دنیا کے تقاضوں کے مطابق تعلیم دینی ہے۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بچوں کو بہتر تعلیم کے مواقع فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا میں مختلف ٹریفک حادثات ، 5 افراد زخمی، ہسپتال منتقل