قومی ویمنز کرکٹرز کو فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول بھیجنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے بعد اب ویمنز ٹیم کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے انہیں جولائی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجا جائے گا۔
یہ پہلا موقع ہوگا جب قومی ویمنز کرکٹرز کو فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول کے انسٹرکٹرز کے پاس بھیجا جا رہا ہے۔
بورد ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے فٹنس اینڈ سکلز کیمپ میں ایک وقت میں 15، 15خواتین کرکٹرز شریک ہوں گی۔
پی سی بی ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے اس حوالے سے بتایا کہ قومی ویمنز کرکٹرز کی فٹنس پر کام کرنا ضروری ہے۔ اس لیے ایبٹ آباد میں ریجنل اکیڈمی میں اسکلز اینڈ کنڈیشنگ کوچ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کاکول اور ایبٹ آباد میں سکلز کیمپ ایک ساتھ چلیں گے۔ پہلے 15 دن جو 15لڑکیاں فٹنس کیمپ میں شرکت کریں گی اسی دوران دیگر 15 لڑکیاں ایبٹ آباد میں کوچز کی نگرانی میں سکلز کیمپ میں شرکت کریں گی، دو ہفتے بعداسکلز کیمپ کی لڑکیاں فٹنس کیمپ اور فٹنس کیمپ کی لڑکیاں سکلز کیمپ جوائن کرلیں گی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا :تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات دوگنی کرنے کا فیصلہ