چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری چیلنج

ویب ڈیسک: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری چیلنج، تقرری سیاسی بنیادوں پر ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری کیخلاف دائر درخواست دائر پر سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے کی۔
یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف ایڈووکیٹ طالب حسین کی درخواست پر سماعت کی گئی۔
ایڈووکیٹ طالب حسین کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بغیر اشتہار کے سیاسی بنیادوں پر ون مین ایجنڈا کے تحت ہوئی۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک آئینی ادارے میں ایک ریٹائرڈ افسر کو تعینات کرنا ملک و قوم کے ساتھ زیادتی و ناانصافی ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری غیر قانونی قرار دی جائے۔
بعدازاں عدالت نے سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  کشمیری عوام سے 23ارب روپے کاوعدہ پوراکرکےدکھایا،شہباز شریف