گندم خریداری نہ کرنے پر جماعت اسلامی کا وفاق اور پنجاب حکومت کو الٹی میٹم

ویب ڈیسک: گندم خریداری نہ کرنے پر وفاق اور پنجاب حکومت کو جماعت اسلامی کی جانب سے 4 دن کا الٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر گندم خریداری نہ کی گئی تو صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ آفس کے باہر دھرنا دیں گے۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسان رہنماوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس معاملے پر مزید خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ مافیا ہے ، ان کے آگے اگر خاموش رہیں گے تو یہ ملک لوٹ کر کھا جائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے 6 مئی تک الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر وفاق اور پنجاب حکومت نے اپنا فیصلہ تبدیل نہ کیا تو پھر ہم آگے بڑھیں گے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا میں مختلف ٹریفک حادثات ، 5 افراد زخمی، ہسپتال منتقل