ویمنز ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ پاکستان کے نام، کیربینز کو 8 رنز سے شکست

ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز کیخلاف ویمنز ٹی 20 سیریز کے چوتھا میچ پاکستان نے 8 رنز سے جیت لیا۔
یاد رہے کہ یہ ویمنز ٹی 20 سیریز میں پاکستان کی پہلی کامیابی ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈین ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔
میچ کے دوران کیریبنز الیون پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنا سکی۔ اس دوران شیمین کیمبل 26 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔
بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 3 ، 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔
جواب میں مطلوبہ 85 رنز کا ہدف پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے 17 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ عائشہ ظفر نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں:  کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ نے احتجاج کی ذمہ داری میئر پشاور زبیر علی پر ڈال دی