ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ادارہ شماریات

ویب ڈیسک: وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح میں کم دیکھی گئی جس کے بعد یہ 17 اعشاریہ 3 فیصد پر آگئی.
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کی مطابق سال رواں کے دوران مارچ کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 20 اعشاریہ 7 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اپریل میں یہ شرح 3 اعشاریہ 4 فیصد کم ہو کر 17 اعشاریہ 3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں مہنگائی کی شرح 36 اعشاریہ 4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  صدرمملکت سے گورنر خیبرپختونخوا علی فیصل کنڈی کی ملاقات