چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے نومنتخب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پینجاب کے منصب کیلئے منتخب امیدوار سردار سلیم حیدر بھی موجود تھَے۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے منصب ملنے پر دونوں رہنماوں کو مبارک باد دی جبکہ سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی نے اس پر اظہار تشکر کیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ بطور گورنر فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر وفاق کی بہتر انداز میں نمائندگی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا بجٹ: خالی آسامیاں ختم، مزدوروں کی اجرت 36 ہزار کرنے کی تجویز