ادارہ شماریات مہنگائی رپورٹ جاری

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں گھی ، آٹا ،پیاز ، بیف اور مٹن سمیت 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ایک ہفتے کے دوران گھی 27 روپے 18 پیسے فی کلو مہنگا ہو گیا اور ملک میں گھی کی اوسط قیمت 461 روپے 80 پیسے پر پہنچ گئی جب کہ پیاز 80 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

مزید پڑھیں:  آڈیو لیکس کیس، بنچ پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی درخواست خارج

یہ بھی پڑھیے:رمضان کی آمد یوٹیلیٹی اسٹورز پر بیسن اور چاول کی قیمت اضافہ

رپورٹ کےمطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 روپے 37 پیسے مہنگا ہو گیا، اس کے علاوہ چائے، چاول، دال مسور، دال مونگ ، تازہ دوھ، دہی اور صابن بھی مہنگا ہوا ۔ سرسوں کے تیل کی فی کلو قیمت 5 روپے 56 پیسے بڑھی، بیف ایک روپے 38 پیسے اور مٹن 12 روپے 52 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جب کہ کیلے ایک روپے 70 پیسے، انڈے ایک روپے 91 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

مزید پڑھیں:  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 39 روپے 72 پیسے کمی آئی ۔ حالیہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جن میں ٹماٹر 10 روپے 22 پیسے فی کلو،لہسن 7 روپے 3 پیسےفی کلو ، چینی 43 پیسے فی کلو سستی ہوئی ۔