ترین گروپ اپوزیشن کا ساتھ

ترین گروپ سمیت سارے گروپ اپوزیشن کا ساتھ دیں گے: حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ترین گروپ سمیت سارے گروپ اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما نے نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام آباد میں 126 دن کا دھرنا نہیں دیں گے، بلکہ ان کا مقصد صرف یہ بتانا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جڑیں عوام میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں کرنٹ لگنے سے 5افراد جھلس گئے

یہ بھی پڑھیں: امپائر کی انگلی کے بجائے ووٹ کے انگوٹھے سے مقابلہ کریں گے: بلاول بھٹو

پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وہ بتائیں گے کہ عوام کی نبض کیا کہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل اگر پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو ترین گروپ سمیت سارے گروپ اپوزیشن کا ساتھ دیں گے ۔

مزید پڑھیں:  ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں، سرفراز بگٹی

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے منحرف ارکان میں سے کوئی رکن ووٹ دینے کے بعد اپنی نشست سے محروم ہوا تو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا۔