اورکزئی میں فائرنگ

اورکزئی میں بدبخت شخص نے ماں، بہن اور بیٹے کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک: اورکزئی کے علاقے چھپر مشتی میں بدبخت بیٹے نے معمولی گھریلو تنازع پر فائرنگ کر کے اپنی ماں ،بہن اور بیٹے کو موت کی نیند سلا دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دوسرا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق اورکزئی کے نواحی علاقے چھپر مشتی میں نورسید نامی شخص نے گھریلو حالات سے تنگ آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کی ماں،بہن اور بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ ملزم نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ درج کردی مزید تفتیش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تحصیل کبل میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات، ملزم گرفتار