سری لنکا اور پاکستان کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے گال میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 360 رنز آٹھ کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی ہے جس کے بعد اس نے پاکستان کو جیت کیلئے 508 رنز کا ہدف دیدیا ہے، سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں سب سے نمایاں سکورر دننجایا ڈی سلوا رہے جنہوں نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ رمیش مینڈس 45 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، کپتان دیموتھ کورنارتنے نے 61 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد نواز نے دو دو جبکہ یاسر شاہ، نعمان علی اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments